عیش باغ کے دھوبی گھاٹ میں آگ لگنے سے کئی جھوپڑیاں خاکستر



اسلامک سنٹر آف انڈیا کے وفد نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا
لکھنو ¿۔ عیش باغ کے دھوبی گھاٹ میںگزشتہ دیر رات آگ لگنے کی وجہ سے کئی جھوپڑیاں جل کر خاک ہوگئیں۔ جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر غریبوں کامالی نقصان ہوا۔ لیکن پولیس کی بروقت مدد اور مقامی لوگوںکی ہوش مندی کی وجہ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آج اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل لکھنو ¿ کا ایک وفد جس میں مولانا محمد مشتاق ، مولانا انیس ندوی، مولانا عبداللطیف، عدنان خاں ، کلیم خاں ، آصف مرزا اور عاصم مارشل شامل تھے نے موقع پر جاکر لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور کھانے کی اشیاءبھی تقسیم کی۔ اس وفد کی رپورٹ کے نتیجے میں اسلامک سنٹر کے چیرمین امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش سے بات کرکے متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔
ڈی ایم نے یہ یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کو معقول معاوضہ مہیا کرایا جائے گا۔ اس موقع پر امام عیدگاہ لکھنو ¿ اور ڈاکٹر عبدالاحد نے اس بات کا اعلان کیا کہ جب تک ان متاثرین کے گھر کی تعمیر نو نہیںہوجاتی تب تک ان کے کھانے کا انتظام ”لنگر آدم“ عیدگاہ لکھنو ¿ میںکیا جائے گااور آج دن میں ایک بجے ایڈم فری مال کے ذریعے عیدگاہ میں ان متاثرین کے درمیان کپڑے تقسیم کیے جائیں گے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی