سنٹرل وجیلنس کمیشن کی ہدایات کے مطابق ایمانداری کا حلف دلایا گیا

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج میں سنٹرل وجیلنس کمیشن کی ہدایات کے مطابق ”آگاہ ہندوستان، خوشحال ہندوستان“ مہم کے تحت ’ایمانداری کا حلف‘ لینے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر زندگی کے ہر شعبہ میں ایمانداری اور قانونی ضابطوں پر عمل کرنے کا حلف لیا گیا۔ 
 سنٹرل وجیلنس کمیشن نئی دہلی کی جانب سے27اکتوبر سے 2نومبر کے درمیان وجیلنس بیداری ہفتہ کا اہتمام کیا جارہا ہے ، جس کے تحت کووِڈ 19 کی رہنما ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے ایمانداری کا حلف لیا گیا۔ 



 اس موقع پر پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہاکہ بدعنوانی ملک کی معاشی، سیاسی اور سماجی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔ اس کو ختم کرنے کے لئے سبھی کو کوشش کرنی ہوگی۔ ہم سبھی کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ایمانداری کے اعلیٰ معیار پر عمل کریں۔ 
 پروفیسر نعیمہ خاتون نے پروگرام میں موجود لوگوں کو سبھی کام ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ کرنے ، ذاتی زندگی میں ایمانداری برتنے ، رشوت نہ لینے اور نہ دینے ، بدعنوانی کے واقعہ کو متعلقہ ایجنسی کے علم میں لانے اور قانون پر عمل کرنے کا حلف دلایا۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی