اے ایم یو کے سنٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن لرننگ کی جانب سے ویبینار کا اہتمام

 



علی گڑہ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے سنٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن لرننگ نے ”ملک کی تعمیر کے لئے گاندھی کا فلسفہ“ موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ستیش کمار (نیشنل کوآرڈنیٹر، راجیو گاندھی اسٹڈی سرکل، مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ، وارانسی) نے کہاکہ ملک کے مفاد کو گاندھی جی نے ہمیشہ اوّلیت دی اور انھوں نے ہندوستان کے جذباتی ارتباط کے لئے کوششیں کیں۔
 ہفت روزہ گاندھی جینتی تقریبات کے تحت منعقد ویبینار میں پروفیسر کمار نے کہاکہ گاندھی نے ہندوستان کے لوگوں کو ’بھارت ماتا کے بچے‘ کہا اور پوری زندگی انھوں نے سبھی طبقات کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور متحدہ ہندوستان کے لئے کام کیا۔ 
 پروفیسر اکبر حسین نے گاندھی جی کی زندگی کے چنندہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ آزادی کے سرکردہ مجاہد تھے۔ 
 اس سے قبل پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری (ڈائرکٹر، سنٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن لرننگ) نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ آخر میں انھوں نے مہمانوں اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ 



تعزیتی جلسہ
علی گڑھ، : سینٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبہ ¿ اردو ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے معروف ادیب ڈاکٹر فضل امام رضوی اور شعبے کے سابق استاذ ڈاکٹر کوکب قدرکے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت صدر، شعبہ ¿ اردو پروفیسر محمد علی جوہر اور صدارت پروفیسر سید محمد ہاشم نے کی ۔
 پروفیسر محمد علی جوہر نے ڈاکٹر کوکب قدر کے ساتھ شریک ماضی کے لمحات کو یاد کیا اور اُن کی شخصیت کی مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک فراخ دل اور شریف النفس انسان تھے۔ پروفیسر شہاب الدین ثاقب نے ڈاکٹر فضل امام اور ڈاکٹر کوکب قدر کی علمی اور ادبی شخصیت کے بعض مخصوص پہلوﺅں کو نشان زد کیا ۔ پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی نے کہا کہ ڈاکٹر کوکب قدر ایک سادہ مزاج شخصیت کے مالک تھے۔
 پروفیسر مہتاب حیدر نقوی نے ڈاکٹر فضل امام رضوی کی شخصیت اور ذاتی زندگی کے منفرد پہلوﺅں کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیدھے سادے، شریف اور زندہ دل انسان تھے۔ پروفیسر سید سراج الدین اجملی نے فضل امام رضوی کی تعزیتی قرارداد پیش کی اور اشعار کی شکل میں ڈاکٹر کوکب قدر اور فضل امام رضوی کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔ پروفیسر صغیر افراہیم نے ڈاکٹر کوکب قدر کی بہت سی یادوں کا تذکرہ کیا۔
 پروفیسر سید محمد ہاشم نے اپنے صدارتی کلمات میں فضل امام رضوی اور کوکب قدر کی علمی ،ادبی اور ذاتی زندگی کا مجموعی طور پر احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ اردو دنیا کی دو عظیم ہستیوں کے رخصت ہوجانے پر شعبہ ¿ اردو گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ڈاکٹر آفتاب عالم نجمی نے ڈاکٹر کوکب قدر کی تعزیتی قرار داد پیش کی ۔تعزیتی جلسے کے اختتام پر شعبے کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھتے ہوئے دومنٹ کی خاموشی اختیار کی اور دعائے مغفرت کی۔جلسے میںپروفیسر مولا بخش، ڈاکٹر راشد انور راشد ، ڈاکٹر سلطان احمد، ڈاکٹر محمد عمر رضا، ڈاکٹر معید الرحمن، ڈاکٹر عرفان احمد ، ڈاکٹر ایس انوروغیرہ نے شرکت کی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی