وزیر اعلی نے ضلع آگرہ ، چترکوٹ اور پرتاپ گڑھ کے واقعات کا
نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
لکھنو
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آگرہ ، چترکوٹ اور پرتاپ گڑھ اضلاع کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کے خلاف فوری سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور نابالغ بچوں سے متعلق جرائم میں فوری موثر اور سخت کارروائی کرنا یقینی بنائیں۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ایسے معاملات میں ، سینئر افسران بغیر کسی تاخیر کے جاءواقعے پر پہنچیں اور تفتیش سے متعلق تمام کارروائی بروقت مکمل کریں اور متاثرین کو تحفظ فراہم کریں۔
وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ خواتین سے متعلق جرائم کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں اور نابالغ بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم پرپاسکو کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے۔ اور موثر پیروی کرمجرموں کو جلد از جلدسزا دلائی جائے۔
٭٭٭٭٭