نیشنل کیس کمینٹ رائٹنگ مقابلہ میں اے ایم یو کی طالبہ شیجل شیکھر نے اوّل انعام حاصل کیا



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاءمیں بی اے ایل ایل بی کی طالبہ شیجل شیکھر نے نیشنل کیس کمینٹ رائٹنگ مقابلہ میں اوّل انعام حاصل کیا ہے۔ 
 گورنمنٹ مہندرا کالج،پٹیالہ کے شعبہ ¿ قانون کے ذریعہ اس مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 20قانونی معاملات میں سے کسی ایک پر کمینٹ لکھنا تھا ۔ شیجل نے ’جوزف شائن بنام حکومت ہند (2019)‘ کیس پر کمینٹ تحریر کیا تھا۔ 
 فیکلٹی آف لاءکے ڈین پروفیسر ایم شکیل احمد صمدانی نے بتایا کہ اس مقابلہ میں ملک کے مختلف لاءکالجوں اور یونیورسٹیوں کے 70 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا تھا ، جس میں ہماری طالبہ کی کامیابی فیکلٹی کے لئے خوشی و مسرت کا باعث ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی