اسلامک سنٹر آف انڈیا نے ربیع الاول کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی
لکھنو ¿۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے چیرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿ نے ربیع الاول کے سلسلے میں کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال اور حکومت کی گائیڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے درج ذیل نکات پر مشتمل ایڈوائزری جاری کی ہے:
(۱) رمضان، عید الفطر اور عید الاضحی کی طرح ربیع الاول میں بھی کوئی جلسہ عام منعقد نہ کیا جائے اورجہاں جلسے ہوتے تھے ان کو آن لائن کیے جائے۔
(۲) ۲۱ ربیع الاول (مطابق ۰۳ اکتوبر ۰۲۰۲ئ )کے موقع پر کوئی بھی جلوس نہ نکالا جائے۔
(۳) اس موقع پر کہیں بھی بھیڑ جمع نہ کریں۔
(۴) ۱۱ ربیع الاول (مطابق ۹۲اکتوبر) کو محلے کی مساجد میں بعد نماز عشاءسیرت رسول اکرم بیان کریں۔
(۵) اس موقع پر سبیلیں نہ لگائی جائیں۔
(۶) جلسے اور جلوس نہ کرنے کی وجہ سے جو رقم بچے اس سے غریب بچوں کی تعلیمی فیس ادا کریں اور غریبوں کی امداد کریں۔
(۷) ۲۱ ربیع الاول کے موقع پر ہر تنظیم اپنے اپنے علاقے میں ۲درخت لگا کر ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ کیوں کہ پیغمبر اسلام نے فرمایا کہ جس نے ایک بھی درخت لگایا اس سے جب تک انسان اور جانور فائدہ اٹھائیں گے اس کا ثواب درخت لگانے والے کو ملتا رہے گا۔
امید ہے کہ تمام مسلمان رمضان، عید الفطر اور عید الاضحی کی طرح ربیع الاول میں بھی اسلامک سنٹر آف انڈیا کی اس ایڈوائزری پر عمل کریں گے۔