اُردو یونیورسٹی میں ویجلنس بیداری ہفتہ کا آغاز

 



حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ویجلنس بیداری ہفتہ کا آج آغاز ہوا۔ یہ ہفتہ 2 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس سال اس کا موضوع ”سترک بھارت، سمردھ بھارت“ (چوکس ہندوستان، خوشحال ہندوستان) ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے اساتذہ اور عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی سماج کے لیے ایک ناسور ہے اور اجتماعی کوشش سے اس کا سدباب ممکن ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ادارہ کی ہی نہیں بلکہ ذاتی زندگی میں بھی ایمانداری اور شفافیت پر توجہ دیں۔ ہر شخص اگر اس جانب توجہ دے توہمارا ملک دنیا کا سب سے بہترین ملک بن سکتا ہے۔ اس موقع پر کویڈ 19 کے لیے جاری کردہ ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انسانی دوری کا خیال رکھا گیا۔


اس مہم کا اہتمام این ایس ایس یونٹ ، مانو کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی میں سنٹرل ویجلنس کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق کیمپس میں ویجلنس بیداری کے بینرس، پوسٹرس اور بورڈس لگائے گئے۔ اس سلسلے میں طلبہ کے لیے آن لائن مباحثے، عام معلومات کوئز کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر محمد فریاد، این ایس ایس کوآرڈینیٹر نے ویجلنس بیداری حلف دلایا۔ انہوں نے اساتذہ اور عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے جرا ¿ت مندانہ قدم اٹھائیں۔ انہوں نے انتظامات کی نگرانی کی۔ پروفیسر ایم ونجا، ویجلنس آفیسر، مانو نے بتایا کہ اس ہفتہ کے دوران ایک خصوصی آن لائن لکچر کا بھی اہتمام جارہا ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے فینانس آفیسر جناب ایم جی گناسیکھرن بھی موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی