اطاعت نبوی میں ہی دونوں جہاںکی بھلائی ہے : مولاناظفر الدین

 



دارالعلوم فرنگی محل میں آن لائن جلسوں کا سلسلہ جاری
لکھنو ¿۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿میں ۲۱ روزہ ”سیرت النبی وسیرت صحابہؓ اور تحفظ شریعت“کے جلسے کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ جمع نہ کرنے کی وجہ سے آن لائن ہی نشر کیے جارہے ہیں۔
چھٹےجلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا ظفر الدین ندوی نے کہا کہ رسول اکرم کی اطاعت کرنے میں ہی دنیا وآخرت کی کام یابی وکام رانی ہے۔ آپ سے دین سیکھ کر آپ کے سچے اور اچھے صحابہ کرامؓ نے پوری دنیا میں دین اسلام کی تبلیغ واشاعت کی۔
انہوںنے کہا کہ سرورکائنات فخر موجودات رسول اکرم رحمة للعالمین اور خاتم الانبیاءہیں۔ آپ ہر مومن کے لیے روشنی کا ایسا درخشاں وتاباں مینار ہیں جس کی نورانی کرنیں قیامت تک زندگی کے ہر شعبے کو منور کرتی رہیں گی۔
مولانا نے کہا کہ رسول اکرم نہایت اعلیٰ اخلاق کے حامل تھے۔ ہم سب کو سیرت رسول پر عمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق درست کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اطاعت نبوی میںہی فلاح وکامرانی ہے اور یہی ایک مرد مومن کا طریقہ ہے اور جس نے اس طریقہ سے منہ موڑ لیا یا غفلت برتی ، وہ صحیح راستہ سے دور ہوگیا۔
جلسے کا آغازقاری قمر الدین استاد دارالعلوم فرنگی محل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بارگاہِ رسالت مآب میں نعت ومنقبت دارالعلوم فرنگی محل کے طالب علم عبدالمالک نے پیش کیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی