پروفیسر محمد نوید خاں نے ورکشاپ میں کلیدی خطبہ پیش کیا



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے بزنس ایڈمنسٹریشن شعبہ کے پروفیسر محمد نوید خاں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی کی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سنٹرل لائبریری کی جانب سے ’تحقیق کے طریقہ ¿ کار اور اشاعتی اخلاقیات‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ای ورکشاپ میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔ 
 انھوں نے علمی اشاعتوں کے معیار کو بلند کرنے کے لئے اخلاقی تقاضوں اور ہم عصروں کے ریویو کے عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کوالیٹیٹیو اور کوانٹیٹیو ڈاٹا کلیکشن کے مختلف طریقوں اور ڈاٹا کے تجزیہ پر بھی گفتگو کی۔ ورکشاپ میں بشمول اساتذہ و طلبہ تقریباً 1400لوگ شریک۔ ورکشاپ کا افتتاح جے این یو کے ریکٹر پروفیسر چنتامنی مہاپاترا نے کیا تھا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی