اردو یونیورسٹی میں تلنگانہ کے اردو میڈیم اساتذہ کے لیے آن لائن ورکشاپ

 



حیدرآباد،  مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے 19 تا 23 اکتوبر آن لائن ورکشاپ منعقد کررہا ہے۔ تلنگانہ کے سرکاری و امداد یافتہ اردو میڈیم اسکولوں کے ریاضی، سائنس اور سماجی علوم کے اساتدہ کے لیے مختص اس ورکشاپ میں مختلف ماہرین الگ الگ اجلاسوں میں متعلقہ اساتذہ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
 http://lms.manuu.edu.in/eClass/login/signup.php پر مفت اندراج کے بعد شرکا مخصوص گروپ میں شامل ہوکر ورکشاپ میں شریک ہوسکتے ہےں۔ پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں مختلف ماہرین برقی مواد کی تیاری وپیشکش ، مضمون سے متعلق نت نئی تدریسی مہارتوں، مضمون کے نئے رجحانات، تدریسی حکمت عملیوں، تشکیل علم کی باریکیوں اور آن لائن ٹسٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ڈائرکٹر، اسکول ایجوکیشن، حکومت تلنگانہ کے منظور شدہ تربیتی پروگرام کے شرکاءکو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مرکزی جامعہ) اور تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج، پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، مانو، ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری، صدر، تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی، ڈاکٹر محمد غوث، ڈائرکٹرسکریٹری، اردو اکیڈیمی اور پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر، مرکزپیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ تعلیم نے اردو میڈیم اساتذہ سے ورکشاپ سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات ورکشاپ کوآرڈنیٹر، ڈاکٹر سید امان عبید (8688477911) سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔r


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی