اخلاق وصفات میںنبی کریم کو اپنے لیے نمونہ بنانا اولین فریضہ : مولانامحمد سفیان نظامی

 



دارالعلوم فرنگی محل میں آن لائن جلسے کا سلسلہ جاری
لکھنو ¿۔اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿میں ۲۱ روزہ ”سیرت النبی وسیرت صحابہؓ اور تحفظ شریعت“کے جلسے آن لائن منعقد کیے جارہے ہیں۔ کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ کو جمع نہ کرنے کی وجہ سے یہ ۲۱ روزہ جلسے آئن لائن ہی نشر کیے جائیں گے۔
تیسرے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد سفیان نظامی استاد دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل نے کہا کہ”تمہارے لیے خدا کے رسول میں اچھا نمونہ ہے ،یہ اس کے لیے ہے جو خدا سے امید کرتا ہو اور آخرت کے دن پر امید رکھتا ہو، اور جس نے خدا تعالیٰ کو بہت یاد کیا ہو۔“مومن کے لیے خدائے بزرگ وبرتر کے آخری پیغمبر حضور پاک روشنی کا مینار ہےں ، اپنی زندگی کے لیے آپ کی سیرت سے روشنی حاصل کرنا ، آپ کے نقش قدم پر چلنا اور اپنے کردار واخلاق وصفات میں رسول اکرم کو اپنے لیے نمونہ بنانا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے۔
مولانانے کہا کہ اطاعت نبوی میںہی فلاح وکامرانی ہے اور یہی ایک مرد مومن کا طریقہ ہے اور جس نے اس طریقہ سے منہ موڑ لیا یا غفلت برتی ، وہ صحیح راستہ سے دور ہوگیا۔
انہوں نے کہ اکہ ہم سب آپ کی امت کے فرد ہیں اور ہمیں آپ کی نسبت پر فخر ہے ۔ ہم آپ کی شان میں کسی بھی طرح کی بے ادبی اورذرہ برابر بھی گستاخی قطعاً برداشت نہیں کرسکتے۔
انہوںنے صحابہ کرامؓ کی مقدس جماعت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم کے صحابہ کرامؓ انبیائے کرام اور رسولوں کے بعد تمام انسانوں میں سب سے مقدس افراد ہیں۔ ان کی پیروی میں اخروی نجات ہے۔ اس نورانی جماعت کی تعریف وتوصیف سے کلام الٰہی اور احادیث نبوی لب ریز ہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ افراد جو صحابہ کرامؓ کی مدح ومنقبت جیسے مقدس مشن سے وابستہ ہیں۔
جلسے کا آغاز قاری طریق الاسلام کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بارگاہِ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت وحمد ونعت ومنقبت دارالعلوم فرنگی محل کے طالب علم محمد اکمل نے پیش کیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی