احتیاط برتنا لازمی: وزیر اعلیٰ



 ریاست میں کووڈ۔19 کے انفیکشن میں مسلسل کمی،
اس کے باوجود ہر سطح پر چوکسی اور احتیاط برتنا لازمی: وزیر اعلیٰ
لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں کووڈ 19 انفیکشن میں مسلسل کمی آرہی ہے۔اس کے با وجود ہر سطح پر چوکسی اوراحتیاط برتنالازمی ہے ۔ انہوں نے آئندہ وقت میں منعقد ہونے والے تہواروں کے دوران کووڈ 19 کے پروٹوکال اور سماجی فاصلوں کی مکمل عمل آوری کو یقینی بنایا جائے۔
آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو مختلف تہواروں کے دوران انفیکشن کی روک تھام کے سلسلے میں ایک سرکلر کے ذریعے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سرکلر میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ثقافتی اورعوامی تقریب میں کووڈ 19 کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے۔ کووڈ۔19 کے پروٹوکال ، سماجی دوری ، ماسک کا لازمی استعمال وغیرہ پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہئے کہ کسی پروگرام میں گائڈلائن میں دی گئی ہدایت سے زیا دہ لوگ شامل نہ ہوں ۔
 ثقافتی اور عوامی مقامات سمیت دیگر مقامات پر کووڈ 19 کے انفیکشن کی روک تھام کے ضمن میں احتیاطی تدابیربرتی جانے والی بیداری کا پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعہ مناسب نشرو اشاعت کرتے ہوئے عوام کو بیدار کیا جائے ۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس طرح کے نشر وا شاعت والے پروگرام ، کنمنٹ زون میں منعقد نہ ہوں ۔
سرکلر میں یہ بھی بتایا کیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ کنٹنمنٹ زون میں رہنے والے افراد ثقافتی عوامی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اوروہ تہوار اپنے گھر پرہی منائیں۔ ثقافتی پروگراموں بڑے پیمانے پر ہونے والے پروگراموں کی سی سی ٹی وی ویڈیو گرافی کی جائے اور ان کی ریکارڈنگ کو ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کم سے کم ایک ماہ تک محفوظ رکھا جائے ۔
ان منعقدہ پر وگرام کی سی سی ٹی وی ویڈیو فوٹیج ہر روز سینئر انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کے ذریعہ معائنہ کیاکراور عوامی مقامات پر ماسک پہننے ، تمباکو ، پان مسالہ وغیرہ استعمال نہ کرنے والوں کی شناخت اور چالان کیا جائے۔ اس طرح کے علاقوں کے بارے میں معلومات باقاعدگی سے ضلع مجسٹریٹ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو دی جائیں تاکہ اس کی روک تھام کی جاسکے اور متعلقہ افسران کی ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی