اے ایم یو کے اجمل خاں کو بڑی کامیابی

 



علی گڑھ: اترپردیش کے پبلک سروس ڈپارٹمنٹ نے صوبے کے یونانی میڈیکل ڈپارٹمنٹ میں میڈیکل آفیسر (یونانی) کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن مےں جاری حتمی سلیکشن کی فہرست کے مطابق اے ایم یو کے فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے تحت اجمل خاں طبےہ کالج کے 41 موجودہ و سابق طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ پبلک سروس کمیشن اترپردیش کی جانب سے جاری کردہ 57 کامیاب امیدواروں کی اس فہرست میںاجمل خاں طبےہ کالج کے جن طلبہ کا انتخاب عمل مےں آےاہے ان مےں محمد اکرم، عبدالحکیم، سید راشد علی، ذکی احمد صدیقی، سرتاج احمد، دانش مند، سلیم اللہ، وقار احمد، صبیحہ سنبل، نجم الدین احمد صدیقی، محمد شاداب، محمد علی، ضیاءالحق، محمد اعظم، تصفیہ حکیم انصاری، زاہد کمال، رضوان منصور خان، زرین بیگ، انم، محمد اکرم لئیق، رفیع اللہ، حمیرا بانو، رفاقت، شیریں فاطمہ، ترنم خانم، احسن ر ¶ف، عزیز الرحمٰن، عبدالقدوس، ہما اختر، اشفاق احمد، عروج بی، محمد اسلم، محمد اعظم اشرف، فاروق انور خان، محمد ذاکر صدیقی، ارم بشریٰ، دانش اختر، محمد سنجر قدوائی، صبا فاطمہ، محمد عرفان انصاری اور محمد طارق شامل ہےں۔


علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیڈ ایچ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ الےکٹریکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، گرین یونیورسٹی پروجیکٹ کے کنوینر اور نےشنل انسٹی ٹےوٹآف سولر انرجی مےں وزٹنگ پروفےسر ڈاکٹر محمد ریحان نے عالمی یوم توانائی کے موقع پرایکسس گروپ آف کالجز، کانپور کے زےر اہتمام سولر انرجی سوسائٹی آف انڈیااور انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز کے اسٹوڈنٹ چیپٹر کے تعاون سے منعقدہ پروگرام مےں لےکچر پےش کےا۔ 
 اپنے خطاب مےں ڈاکٹر ریحان نے بتایا کہ صنعتی سرگرمیوں، تکنیکی ترقی اور شہر کاری کے ساتھ توانائی کی ضرورت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی تمام اقسام میں بجلی کی توانائی میں سب سے بنیادی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی ضرورت کو کاربن فری وسائل کو استعمال کرکے بجلی کی ضرورت کو پورا کیا جانا چاہئے۔ ڈاکٹر ریحان نے کہا کہ گرمی، روشنی وغیرہ جیسے آلات کے استعمال مےں کمی کے علاوہ توانائی کے ضیاع کو روکنے کے لئے اقدام کےا جانا بھی اتنا ہی اہم ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی