نظم نویسی مقابلہ کے نتائج کا اعلان

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سروجنی نائیڈو ہال کی جانب سے حال ہی میں منعقدہ آن لائن انگریزی نظم نویسی مقابلہ شیراز خان نے جیتا۔ مقابلہ کا اہتمام جشن یوم سرسید کے تحت کیا گیا تھا۔ اردو اور ہندی نظم نویسی میں بالترتیب فیضان احمد اور ثنا آفرین نے پہلا مقام حاصل کیا۔ 
 انگریزی نظم نویسی میں سمیہ احمد خاں اور آمنہ شمیم نے بالترتیب دوئم و سوئم انعام ، ہندی نظم نویسی میں لائبہ نور اور صدف خالد نے بالترتیب دوئم و سوئم انعام اور اردو نظم نویسی میں نازلی صدیقی اور سمرن گیلانی نے بالترتیب دوئم و سوئم انعام حاصل کیا۔ 
 پرووسٹ پروفیسر شاہین نے بتایا کہ سبھی فاتحین کو ای-سرٹیفیکٹ بذریعہ ای میل ارسال کیا گیا۔ نظم نویسی مقابلہ کا عنوان تھا: سرسید احمد خاں اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کا تعاون۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی