پوری کائنات صحابہ کرامؓ کے احسانات کا بدلہ نہیں ادا کرسکتی : مولانامحمد ہارون نظامی


دارالعلوم فرنگی محل میں آن لائن جلسوں کا سلسلہ جاری
لکھنو ¿۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿میں ۲۱ روزہ ”سیرت النبی وسیرت صحابہؓ اور تحفظ شریعت“کے جلسے کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ جمع نہ کرنے کی وجہ سے آن لائن ہی نشر کیے جارہے ہیں۔
آٹھویںجلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ہارون نظامی استاد دارالعلوم فرنگی محل نے کہا کہ حضور پاک کی ذات اقدس سراپا نور ہے۔ ایسا نور مجسم جس سے ظلمات کا قلع قمع ہوتا ہے۔ آپ کا مبارک نور صحابہ کرامؓ میںمنتقل ہوا اور ان کی زندگیاں روشن ہوگئیں۔ صحابہ کرامؓ نے اپنے محبوب خاتم الانبیاءرحمة للعالمینکے احکامات ، تعلیمات وہدایات کو پوری دنیا میں عام کیا۔ دنیا آج تک صحابہ کرامؓ کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکی۔
مولانا نے کہا کہ اطاعت الٰہی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو حکم جیسا دیا ہے ویسا ہی اس کو کیا جائے۔ اپنی طرف سے اس میں کچھ بھی کمی زیادتی نہ کی جائے۔ صحابہ کرامؓ نے سیرت رسول کا ہر گوشہ ہم تک پہنچادیا ہے۔ ہمیں اپنے اخروی اور دینی فائدے کے لیے اس کو اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کہ ہے کہ سیرت نبوی اور صحابہ کرامؓ کی زندگیوں کامطالعہ کیا جائے اورتمام انسانوں تک رسول کا پیغام پہنچایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ہم تمام مسلمانوںپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرت نبوی سے ہم آہنگ کریں ۔
جلسے کاآغاز دارالعلوم کے استاد مولانا محمد ارشاد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اورنعت پاک کانذرانہ قاری قمر الدین نے پیش کیا۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی