حضور اور صحابہ کرامؓ نے پوری دنیا کو امن وسلامتی کا پیغام دیا: مولاناخالد رشید



۴۲ اکتوبر سے ۰۳ اکتوبر تک ہفتہ ¿ رحمت کا اہتمام کیا جائے
لکھنو ¿ ، اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿مین ۲۱ روزہ ”سیرت النبیوسیرت صحابہؓ اور تحفظ شریعت“ کے جلسے کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ جمع نہ کرنے کی وجہ سے یہ ۲۱ روزہ جلسے آن لائن ہی نشر کیے جارہے ہیں۔
پانچویں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿ مولاناخالد رشید فرنگی محلی چیرمین اسلامک سنٹر آف انڈیا نے کہا کہ نبی پاک کی زندگی تمام انسانوں کے لیے اسوہ ہے۔ آپسارے جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجے گئے۔ آپنے پوری دنیا کو توحید ورسالت ، امن وسلامتی ، رحمت وشفقت ، محبت واخوت، رواداری ، ہم دردی اور اتحاد کا پیغام دیا۔ صحابہ کرامؓ کی جماعت اسلام سے قبل جہالت وگمراہی کی زندگی بسرکررہی تھی۔ آپ کی تربیت اور فیض سے وہ دنیا کی ایک قابل تقلید جامعت بن گئی۔
مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ ہم حضور اکرم اور حضور کے اصحابرامؓ سے عشق ومحبت رکھتے ہیںاور یہی ایک مومن کی پہچان ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنا طرز حیات بدلیں اور اسوہ ¿ رسول کی روشنی میں اپنی زندگی گزاریں۔ آج پوری دنیا ایک بار پھر جہالت وگمراہی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ بدعنوانی اور بے حیائی عام ہے۔ ہر شخص اپنے مفاد کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ ہم سب مل کر عہد کریں کہ اپنی زندگی اسوہ ¿ رسول کے آئینہ اور سیرت پاک کی روشنی میں بسر کریں گے۔
مولانا نے اپیل کی کہ ۴۲ اکتوبرسے ۰۳ اکتوبر تک ہفتہ ¿ رحمت کے طور پر منائیں اور ان ساتوں دنوں میں ظہر کی نمازکے بعد اپنے علاقے کی مرکزی مسجد سے ویج فوڈ پیکٹس ضرورت مندوں میں تقسیم کریں کیوںکہ نبی پاکنے ارشاد فرمایا: ”بھوکے کو کھانا کھلاﺅ اوربیمار کی عیادت کرو اور (ناحق) قیدی کو رہا کراﺅ۔“
جلسے کاآغاز قاری طریق الاسلام کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ بارگاہِ رسالت مآب میںنذرانہ ¿ عقیدت وحمد ونعت ومنقبت دارالعلوم فرنگی محل کے طالب علم محمد اسرار نے پیش کیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی