دارالعلوم فرنگی محل میں آن لائن جلسوں کا سلسلہ جاری
لکھنو ¿۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی جامع مسجد عیدگاہ لکھنو ¿میں ۲۱ روزہ ”سیرت النبی وسیرت صحابہؓ اور تحفظ شریعت“کے جلسے کووڈ-۹۱ کے پروٹوکال کے مد نظر کسی بھی طرح کی بھیڑ جمع نہ کرنے کی وجہ سے آن لائن ہی نشر کیے جارہے ہیں۔
نویںجلسے کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا سنی بورڈ کے صدرمولانا محمد مشتاق نے کہاکہ خدائے کائنات نے اپنے آخری رسول حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کو دنیا کے ہر جاندار کے لیے رحمت وشفقت کا نبی بناکر بھیجا۔ آپ کی لائی ہوئی شریعت خدا تعالیٰ کی آخری شریعت ہے۔ اب قیامت تک کوئی نئی شریعت نہیں آئے گی۔ آپ نے اسلام کی دعوت رہتی دنیا تک کے لیے دی۔
مولانا نے کہا کہ رسول کی تابع داری اور پیروی کرنے والے دنیا کے ہر خطے میں ہیں۔آپ کی پیروی ہی میں اصل کام یابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم کی حیات طیبہ کے جتنے بھی اعمال ہیں وہ سب کے سب رضائے الٰہی حاصل کرنے کے ذرائع ہیں۔ مولانا نے علم صحیح حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اگر صحیح علم نہیں ہے تو گم راہی پھیلے گی۔ انہوںنے کہا کہ اطاعت الٰہی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو حکم جیسا دیا ہے ویسا ہی اس کو کیا جائے۔
مولانا نے کہا کہ تمام صحابہ کرام ؓعشق رسول کے پیکر تھے ۔ اسلام کی دعوت وتبلیغ کے لیے ہم کو سیرت النبی، خلفائے راشدین، اہل بیت اطہارؓ اور تمام صحابہ کرامؓ کے حالات مطالعہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے گھروں اپنی محفلوں میں سیرت پاک اور صحابہ کرامؓ کے حالات پڑھنے اور سنانے کا مشورہ دیا تاکہ نئی نسل کی تربیت ہوسکے۔
جلسے کاآغاز دارالعلوم کے استاد مولانا عبدالمغیث کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اورنعت پاک کانذرانہ قاری قمر الدین نے پیش کیا۔