پلاسٹک سرجری شعبہ کے زیر اہتمام پستان کینسر بیداری مہم کے تحت ویبینار

 



علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے پلاسٹک سرجری شعبہ کے زیر اہتمام بریسٹ ری کانسٹرکشن کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو کے سابق طالب علم ڈاکٹر قاضی غزوان احمد (سینئر کنسلٹنٹ، پلاسٹک سرجری، کوکیلابین اسپتال، ممبئی)نے کہاکہ پہلے کے مقابلہ بریسٹ کینسر کے معاملات میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اسی کے پیش نظر پوری دنیا میں اکتوبر ماہ کو بریسٹ کینسر بیداری ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔  ڈاکٹر غزوان نے میسٹک ٹمی کے بعد ری کانسٹرکشن کے متبادل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریض میں کیمو اور ریڈیوتھیریپی عمل ختم ہونے تک ری کانسٹرکشن فوراً کیا جاسکتا ہے یا کچھ تاخیر سے بھی کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پستان کے کینسر کے ایک فیصد سے بھی کم مریضوں کو اس کی معلومات ہے۔  پلاسٹک سرجری شعبہ کے سربراہ پروفیسر عمران احمد نے کہاکہ بریسٹ ری کانسٹرکشن پستان کے کینسر میں مبتلا خواتین کے لئے خوش آئند ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پستان کینسر کے مریضوں کے علاج میں پلاسٹک سرجنوں کا رول بہت بڑھ گیا ہے۔ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر فہد خرم نے کہا کہ پہلے یہ بیماری ہونے کا اندیشہ ان خواتین میں زیادہ رہتا تھا جن کی پچاس سے سال سے زیادہ ہوگئی ہو، لیکن اب کسی بھی عمر میں پستان کینسر ہونے کے معاملات بڑھ گئے ہیں۔ دریں اثنا پلاسٹک سرجری شعبہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ شعبہ کے احاطہ میں اساتذہ نے امرود، تاڑ، انار وغیرہ کے پودے لگائے۔ 



 اے ایم یو کورٹ ممبر
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ سیاسیات کی چیئرپرسن پروفیسر نگار زبیری کو سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار چیئرپرسن کے عہدے پر برقرار رہنے تک ہوگی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی