شجرکاری مہم کا آغاز



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جشن صد سالہ کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز وی ایم ہال سے کیا گیا جہاں ساگون کے دو ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ۔
  اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کیمپس میں پیڑ پودوں اور نباتات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے جس سے لوگوں کو صحت مندماحول ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مثبت پیغام جائے گا اور ماحولیات کے تئیں بیداری میں بھی اضافہ ہوگا۔ 
 ہال کے پرووسٹ پروفیسر ضمیراللہ خاں نے بتایا کہ اس موقع پر احاطہ میں دو ہزارسے زائد ساگون کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر مجاہد بیگ، پراکٹر پروفیسر ایم وسیم علی، پروفیسر ذکی انور صدیقی، ڈاکٹر علی جعفر عابدی، پروفیسر ادیب عالم خاں، پروفیسر ایم محسن خاں، پروفیسر ایم اطہر انصاری، پروفیسر مجیب احمد انصاری اور دیگر نے پودے لگائے۔ 


 لاءفیکلٹی میں جشن صد سالہ کے تحت شجرکاری
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی لاءفیکلٹی میں جشن صد سالہ کے تحت شجرکاری کا اہتمام کیا گیا۔ 
 ڈین فیکلٹی آف لاءپروفیسر ایم شکیل احمد صمدانی کی اطلاع کے بموجب فیکلٹی احاطہ میں مختلف قسم کے پودے لگائے گئے۔ انھوں نے کہاکہ درخت پانی کی طرح ہی ضروری ہیں، جس سے آب و ہوا بہتر ہوتی ہے اور ماحول صاف و شفاف رہتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اے ایم یو چنندہ تعلیمی اداروں میں سے ہے جہاں درختوں کی بہتات ہے اور اس سے کیمپس کی خوبصورتی میں بھی چار چاند لگتے ہیں۔ انھوں نے شجرکاری مہم میں تعاون کے لئے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے انچارج پروفیسر ذکی انور صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔ شجرکاری میں یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر وسیم علی، پروفیسر شکیل احمد، پروفیسر آئی اے خاں، پروفیسر علی نواز زیدی، پروفیسر ظفر محمود نعمانی ، ڈاکٹر رحمت اللہ، ڈاکٹر تبسم چودھری، ڈاکٹر زیبا عظمت وغیرہ نے تعاون کیا۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی