علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے تعلیمی سیشن 2020-21 (طاق سمسٹر) میں طلبہ و طالبات کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ بڑھاکر 20اکتوبر 2020 ( تاخیر فیس کے بغیر) کردی ہے۔ یہ اطلاع کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری سرکولر میں دی گئی ہے۔
ڈاکٹر بشریٰ عتیق اور دیگر محققین نے ویبینار سے خطاب کیا
علی گڑھ،: اینڈروجن ڈِپریویشن تھیریپی (اے ڈی پی) سے کینسر کے خلیے ختم کئے جائے ہیں اور اسے تابکاری تھیریپی کے ساتھ استعمال کرکے کینسر کا بہتر علاج کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سابق طالبہ، شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ یافتہ اور آئی آئی ٹی کانپور کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر بشریٰ عتیق نے کیا۔
وہ شعبہ ¿ علم الحیوانات ، اے ایم یو کی جانب سے منعقدہ ویبینار بعنوان ’حیاتیات اور طب: جدید پیش رفت‘ سے خطاب کررہی تھیں۔ انھوں نے پروسٹیٹ کینسر کے علاج میں اینڈروجن ڈِپریویشن تھیریپی کے استعمال اور اس کے اثرات پر تفصیل سے گفتگو کی۔
پروفیسر قدسیہ تحسین نے ’ٹیکسونومی اور حیاتیاتی تنوع کی بقا‘ کے موضوع پر خطبہ دیتے ہوئے آب و ہوا کی تبدیلی کے خطرات، زمین کھسکنے سے جانداروں کی پناہ گاہوں کو ہونے والے نقصانات اور دیگر متعلقہ امور پر روشنی ڈالی۔
اے ایم یو کی سابق طالبہ پروفیسر ناہید علی(فیلو، ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز) نے امراض کی روک تھام میں قوت مدافعت کا رول اور اس موضوع پر جدید تحقیق پر گفتگو کی۔ پروفیسر محمد افضال ( چیئر مین، شعبہ ¿ علم الحیوانات) نے خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کیا، جب کہ پروفیسر مختار اے خاں نے اظہار تشکر کیا۔