علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) میں پروفیسر آسیہ چودھری (شعبہ ¿ کامرس) کوڈپٹی ڈائرکٹر اور ڈاکٹر جہانگیر چوہان (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ¿ کامرس) و مسٹر محمد زید (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ¿ الیکٹریکل انجینئرنگ) کو اسسٹنٹ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری فوری طور سے تاحکم ثانی کی گئی ہے۔