وزیر اعلیٰ نے کووڈپازیٹیو معاملوں میں آئی کمی پر اطمینان کا اظہار کیا

 




کووڈ19 کی ریکوری شرح پر ضلع وار مانیٹرنگ کئے جانے کی ہدایت دی
لکھنو 
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ 26 دنوں میں ریاست میں کووڈپازیٹیو کے ایکٹیو معاملات میں آئی 44 فیصد کی کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لاک کے عمل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے آنے والے وقت میں کئی دیگر سرگرمیاں بھی شروع ہوجائیں گی۔ اس لئے پبلک ایڈریس سسٹم سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کا وسیع استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو انفیکشن سے تحفظ کے سلسلہ میں مسلسل بیدار کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے پروٹوکول پر پوری طرح عمل کرنے کے لئے لوگوںکی حوصلہ افزائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کووڈ 19کی ریکوری شرح کی ضلع وار ماینٹرنگ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لکھنو ¿ میں کووڈ19 کی ریکوری شرح میں مزید بہتربنایا جائے۔ اس کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرکے ، ضلع میں ٹیسٹنگ کام میں اضافے کے ساتھ ساتھ، ایس جی پی جی آئی ، کے جی ایم یو اور آر ایم ایل آئی ایم ایس میں علاج و معالجے کو مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت کو ہدایت دی کہ وہ اجودھیا ، وارانسی اور سیتا پور میں ریکوری شرح میں اضافے کو یقینی بنائیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور وقار کے پیش نظر نوراتری سے شروع ہونے والے’مشن شکتی ‘مہم میں معاشرے کے سبھی طبقات کی حصہ داری کو یقینی بنایا جائے۔ کاروباری اداروں اور ایم ایس ایم ای یونٹوں میں بھی خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔ مہم کے تحت منعقدہ پروگراموں کو وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اسٹیکر وغیرہ بھی لگائے جائیں۔ مہم کے تحت ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ 16 اکتوبر 2020 کومحکمہ بیسک تعلیم کے تحت 31 ہزار سے زیادہ اسسٹنٹ اساتذہ کی تقرری نامہ تقسیم کیے جائیں گے۔ خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور ان کے وقار کے لئے 17 اکتوبر 2020 سے’مشن شکتی‘وسیع بیداری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اس وقت صاف صفائی اورسینٹائزیشن کے سلسلے میں عوامی نمائندوں کو خصوصی مہم سے جوڑاجائے۔ اس مہم کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں صاف صفائی سے متعلق کام کئے جائیں۔ مہم کی سرگرمیوں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے سبزی ، دال کی خودرہ قیمت پر قابو پانے کے لئے موثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ کارروائی کرتے ہوئے جمع خوری ، منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کو موثر طریقے سے روکاجائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ آنے والے تہواروں کے پیش نظر حکومت ہند نے اپنے ملازمین کے لئے ایڈوانس فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ ریونیو کو مرکز کی طرز پر اسکیم تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، زرعی پیداور کمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات و پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری توانائی جناب اروند کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خواتین بہبودمحترمہ ایس رادھا چوہان ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری شہری ترقیات جناب دیپک کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ واطلاعات جناب سنجے پرساد ، راحت کمشنر جناب سنجے گوئل ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی