ڈاکٹر محمد طارق نے سنگاپور کانفرنس میں تکنیکی سیشن کی صدارت کی

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے آئی ای ای ای انڈسٹریئل الیکٹرانکس سوسائٹی، سنگاپور کی 46ویں سالانہ کانفرنس میں ’ملٹی لیول کنورٹرس‘ میں تازہ ترین رجحانات و ترقیات کے موضوع پر ایک تکنیکی سیشن کی صدارت کی۔
 ڈاکٹر طارق نے مختلف ملکوں کے محققین و اساتذہ کی جانب سے قابل تجدید توانائی کے پاور کنورٹرس کے نئے سرکِٹ اور ان کے اطلاق کے موضوع پر پیش کئے گئے پیپرز کا جائزہ لیا۔ کانفرنس میں انڈسٹریل الیکٹرانکس کے میدان میں نئی تحقیق پر تبادلہ ¿ خیال کے لئے سائنسدانوں اور انجینئر جمع ہوئے تھے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی