کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل کے لئے رضاکاروں کا رجسٹریشن 10نومبر سے


جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل کے لئے رضاکاروں کا رجسٹریشن 10نومبر سے
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل 14نومبر سے شروع ہورہا ہے۔ اس کے لئے رضاکاروں کا رجسٹریشن 10نومبر سے میڈیکل کالج کے اولڈ اوپی ڈی بلاک میں صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوگا۔ 
 اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی ہدایت پر ٹرائل کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، جس کے لئے کونسل نے سائنسی ، غیرتکنیکی عملہ اور گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ 
 مزید معلومات فون نمبر 0571-2721113 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
٭٭٭٭٭٭
 نان ٹسٹ کورسوں میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں سے مارکشیٹ کی فوٹوکاپی طلب
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے مختلف نان ٹسٹ کورسوں میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کے لئے اہلیتی امتحان کی مارکشیٹگریڈ شیٹ کی فوٹو کاپی جمع کرنے کی آخری تاریخ 16نومبر 2020 مقرر کی گئی ہے۔ کنٹرولر دفتر سے جاری اطلاع کے مطابق اہلیتی امتحان میں حاصل شدہ نمبرات کی بنیاد پر میرٹ طے کرنے کے لئے مذکورہ بالا تاریخ تک داخلہ گائیڈ میں مذکوردفتر میں مارکشیٹ کی کاپی جمع کرنا ضروری ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی