’کہانی پنجاب‘ کے 100ویں شمارہ کی تیسری جلد کا اجرائ

 


علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جدید ہندوستانی زبانوں کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر کرانتی پال کی ادارت میں مو¿قر ادبی مجلہ ’کہانی پنجاب‘ نے اپنے 100 ویں شمارہ کی تیسری جلد کی اشاعت کے ساتھ ہی ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ 

اے ایم یو کے شعبہ¿ ترسیل عامہ کے سربراہ پروفیسر شافع قدوائی نے اس شمارہ کا اجراءکرتے ہوئے کہاکہ پنجابی زبان کا یہ رسالہ ادبی تنقید اور تخلیقات کے لئے خاص شہرت رکھتا ہے اور نئے ادبی موضوعات پنجابی زبان و ادب کے قارئین کے سامنے پیش کرتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس شمارہ میں ہندی، اردو اور یوروپی ادب کی درجنوں نثری تخلیقات کا پنجابی ترجمہ شامل ہے۔ اس میں ہنگری کے مشہور قلمکار نوبل انعام یافتہ اِمرے کیرتج کے ناول کا پنجابی ترجمہ بھی ہے۔ 

ڈاکٹر کرانتی پال نے کہاکہ اِمرے کی کہانی، وحشیانہ جبر کے خلاف فرد کے تجربات و احساسات کو اجاگر کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ’کہانی پنجاب‘ میں اصغر وجاہت کے پاکستانی سفرنامہ کا ترجمہ بھی شامل ہے جو پنجابی قارئین کو مشہور ہندی قلمکار، کہانی نویس، ڈرامہ نویس اور دستاویز فلموں کے پروڈیوسر کی تحریر سے متعارف کرتا ہے۔ 

اس شمارہ میں قرة العین حیدر، معین احسن جذبی، آل احمد سرور اور شہریار جیسے ادباءو شعراءکے انٹرویو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دوستووسکی، بلراج ساہنی، انتظار حسین، گگن گِل، مہتری پشپا، جوگندر پال اور بپن چندر ا کے مکالموں پر مبنی ابواب بھی شامل ہیں۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی