وزیر اعلیٰ نے کوویڈ۔19 کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے دو قدم آگے سوچنے پر زور دیا

 



کوویڈ۔19 سے روک تھام اور علاج کے ایک موثر بندوبست بنائے رکھیں
 لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کوویڈ۔19 کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے دو قدم آگے سوچنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاستوں میں خصوصاً دہلی میں کوویڈ۔19 کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاست میں مکمل طور پر احتیاط برتنی چاہئے ۔ انہوں نے کوویڈ۔19 سے روک تھام اور علاج کے موثر بندوبست بنانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انلاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 سے بچاو ¿ کے بارے میں لوگوں کومسلسل آگاہ کیا جانا چاہئے۔ پبلک ایڈریس سسٹم جو اس کام میں استعمال ہورہا ہے اسے مزید فعال کیا جانا چاہئے۔ کوڈ - 19 سے لوگوں کو بچاو ¿ کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے محکمہ داخلہ ، دیہی ترقیات ، شہری ترقیات ، صحت اور صنعتی ترقیات کے محکموں کا عوامی ایڈریس سسٹم استعمال کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ لوگ ماسک کو لازمی طور پراستعمال کریں ، اس کے لئے ، ہر ضلع میں ، ضلع مجسٹریٹ ، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ پولیس اور چیف میڈیکل افسر مختلف تنظیموں اور رضاکار تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کریں۔ انہوں نے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوویڈ۔19 کی چین توڑنے میں میڈیکل ٹیسٹنگ کا اہم کردار ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، ریاست میں جانچ کوپوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ روزانہ کئے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ میں ایک تہائی آر ٹی پی سی آر اور بقیہ دو تہائی ٹیسٹ ریپڈ اینٹیجن طریقہ سے ہوں ۔
وزیراعلیٰ نے کانٹیکٹ ٹریسنگ اور سرویلانس سسٹم کو مو ثر طریقہ سے چلانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے باہر سے آنے والے لوگوں کی موثر کانٹیکٹ ٹریسنگ کی جانی چاہئے۔ کورونا کی اسکریننگ ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے پر کی جانی چاہئے۔ ایمبولینس سروس پوری فعالیت سے چلائی جانی چاہئے۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسر کو ہدایت کی کہ وہ ہر صبح کوویڈ اسپتال میں اور شام کو انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں میٹنگ کریں اور ان کے کاموں کا لازمی جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سنجیونی ایپ کو وسیع پیمانے پر تشہیر کی جانی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے ذریعے آن لائن اوپی ڈی سروس کا فائدہ حاصل کرسکیں۔
وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری کو محکمہ وار بجٹ الاٹمنٹ اور اس کے مقابلہ خرچ کی گئی رقم کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ خود محکمہ وار بجٹ کے استعمال کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے دھان خریداری مراکز کی صورتحال کا باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت دی اور کہا کہ خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے میں کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر اینڈ صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای واطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ اور اطلاعات سنجے پرساد ، پرنسپل سیکرٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی