کووڈ19ٹیکاکاری کا کام بین محکمہ جاتی تال میل قائم کرکیا جائے: وزیر اعلیٰ

 



وزیراعلیٰ نے کووڈ19 کی ویکسین کے سلسلہ میں سبھی تیاریوں کومنظم اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی
لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ 19 کی ویکسین کے سلسلہ میں سبھی تیاریوں کو منظم اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19 ویکسینیشن کا کام بین محکمہ جاتی تال میل کے ساتھ کروایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ اس کے لئے سبھی انتظامات یقینی بنائیں۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کووڈ19 ویکسینیشن کے سلسلے میں 15 دسمبر 2020 تک سبھی اضلاع میں کولڈ چین کا مضبوط انتظام یقینی بنایا جائے ، تاکہ ویکسین کا معیارمیں کوئی کمی نہ آنے پائے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19 ویکسینیشن کے لئے ریاست کی کثیر آبادی کے پیش نظر ویکسین دینے والوں کی مناسب تعداد کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے ان کی تربیت کے انتظامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کووڈ 19 کے بچاو ¿ کے سلسلہ میں لوگوں کوبیدار کئے جانے کی کارروائی پوری صلاحیت سے جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹنگ پوری صلاحیت سے کروائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف سکریٹری اور وزیراعلیٰ دفتر کو ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس / سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے لینڈ لائن فون کے ساتھ ساتھ ان افسروں کے سی یو جی فون پر رابطہ کرکے دفاتر میں اپنی موجودگی کی تصدیق کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ناجائز شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس کام میں شامل افراد کی جائیداد ضبط کرکے نیلام کی جائے اور نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دیا جائے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جانب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیر مملکت برائے طبی تعلیم جناب سندیپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر برائے انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای اور اطلاعات جنابب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری شہری ترقیات جناب دیپک کمار ، پرنسپل سکریٹری غذاءو رسد محترمہ وینا کماری مینا ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

٭




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی