یونیورسٹی سوفِسٹی کیٹیڈ انسٹرمنٹس فیسیلیٹی میں نئی سہولیات کا افتتاح

 



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی سوفِسٹی کیٹیڈ انسٹرمنٹس فیسیلیٹی (یو ایس آئی ایف) میں نئی سہولیات جیسے کہ سنگل کرسٹل ایکس آر ڈی، این ایم آر، ایل سی ایم ایس اینڈ رامن اسپیکٹروسکوپی کا افتتاح کیا۔ آن لائن تقریب میں وائس چانسلر نے زور دیتے ہوئے کہاکہ معیاری ریسرچ کے لئے اساتذہ اور محققین ان اعلیٰ سہولیات کا استعمال کریں۔ 
 یو ایس آئی ایف کے کوآرڈنیٹر پروفیسر سرتاج تبسم نے سنٹر کی سرگرمیوں کا تعارف کرایا اور مالی تعاون کے حوالہ سے ڈی ایس ٹی-پرس پروگرام کا ذکر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ایک قومی سہولت کے طور پر یو ایس آئی ایف کا انڈین سائنس ٹکنالوجی اینڈ انجینئرنگ میپ پر رجسٹریشن ہوگیا ہے۔ یہ سنٹر، سنگل کرسٹل ایکس آر ڈی، این ایم آر، ایل سی ایم ایس اینڈ رامن اسپیکٹروسکوپی، ٹی ای ایم، ایس ای ایم اور کونفوکل مائیکروسکوپی کی خدمات اے ایم یو کے اساتذہ اور ملک کے دیگر محققین کو فراہم کرے گا۔ 
 آن لائن افتتاحی تقریب میں فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، ڈائرکٹر کمپیوٹر سنٹر ڈاکٹر پرویز محمود خاں، سربراہان شعبہ، یو ایس آئی ایف ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔ پروفیسر ایس ایم عباس عابدی (ڈپٹی کوآرڈنیٹر، یو ایس آئی ایف) نے پروگرام کی نظامت کی اور کلمات تشکر ادا کئے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی