وزیر اعظم 22 نومبر 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جل جیون مشن کی 23 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

 


لکھنو
 وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 نومبر 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جل جیون مشن ، اتر پردیش کے تحت وندھ علاقے کے ضلع مرزاپور اور سونبھدرکی 23 دیہی پائپ پینے کے پانی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گرام پنچایت کرماو ¿ں ،ترقیاتی بلاک چترا ، ضلع سونبھدر سے اس پروگرام میں شامل ہوں گے ۔ ان اسکیموں کی کل لاگت 5555.38 کروڑ روپئے ہے۔
وندھ علاقے میں پائپ پینے کے پانی اسکیموں کے احاطے سے بقیہ 2995 ریونیو گاو ¿وں کومستفیدکرنے کے لئے یہ اسکیمیں نافذ کی جائےںگی۔ ان اسکیموں کے مکمل ہو جانے پر ان گاو ¿وں کی 4141438 آبادی کو پینے کے پانی کی سہولت حاصل ہوگی۔
وزیر اعظم کے اعلان کردہ جل جیون مشن کے تحت ان اسکیموں پر عمل درآمدکیا جارہا ہے۔ اسکیموں کی تیاری کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرتے ہوئے ڈی پی آر بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کے کنسلٹنٹس کا انتخاب کیا گیا۔ ان کے ذریعہ سطحی آبی ذرائع پر مبنی 23 اسکیموں اورزیر زمین آبی ذرائع پر مبنی 140 اسکیموں کے ذریعے وندھ علاقے کے سبھی گاو ¿ں مستفیدکرنے کی ڈی پی آر تیار کی گئی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت دیہی کنبوں کو 735094 پانی کے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔اس اسکیم کے رکھ رکھاو ¿ کی ذمہ داری10 سال تک ورکنگ ایجنسی کی ہوگی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی