اے ایم یو کی صدی تقریبات کے تحت بایولوجیکل ریسرچ پر خطبات سیریز 5نومبر سے



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی صدی تقریبات کے تحت فیکلٹی آف لائف سائنسز کی جانب سے بایولوجیکل ریسرچ میں ہونے والی نئی تحقیق و پیش رفت پر ویب ٹاک سیریز منعقد کی جارہی ہے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین ویب ٹاک سیریز کے سرپرست اور ڈین ، فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر وسیم احمد معاون سرپرست ہیں۔
  اس سلسلہ کا پہلا خطبہ ممتاز مالیکیولر مائیکروبایولوجسٹ پروفیسر کارمِن ٹوریس (یونیورسٹی آف لا ریوجا، میڈرڈ، اسپین) 5نومبر کو شام پانچ بجے پیش کریں گی۔
 دوسرا خطبہ 6نومبر کو صبح گیارہ بجے مسٹر منور پی ہانڈے (ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ ¿ فزیالوجی، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور) عمربڑھنے اور کینسر کے موضوع پر پیش کریں گے، جب کہ دوپہر ایک بجے پروفیسر ایڈم پرائس (اسکول آف بایولوجیکل سائنس، یونیورسٹی آف ایبرڈین، یوکے) ’چاول میں جینیاتی میپنگ کے تیس سال‘ موضوع پر خطاب کریں گے۔ 
 چوتھا خطبہ 7نومبر کو شام 5:30 بجے پروفیسر ایچ ایس اے یحیٰ (امریکہ) ’ہندوستان میں پرندوں کے جائزہ‘ کے موضوع پر پیش کریں گے۔ 9نومبر صبح گیارہ بجے پروفیسر خالد عبد الرادی (سینئر کنزرویٹر، مصری میوزیم، غیزہ، مصر) ’میوزیم میں ممیوں کے بندوبست‘ کے موضوع پر خطبہ پیش کریں گے، جب کہ 10نومبر کو صبح دس بجے پروفیسر عمران احمد ( سی ای او، جِنا فارماسیوٹیکلس، شکاگو، امریکہ)’ادویات کے فروغ‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ 
 خطبات میں شرکت کے خواہشمند افراد ویب لنک: https://amu.webex.com/meet/asadukhan72 اور آئی ڈی نمبر: 574751292 کے ذریعہ شامل ہوسکتے ہیں۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی