لکھنو
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بی سی سکھی کی حیثیت سے منتخب ہونے والے سبھی امیدواروں کو تربیت دیکر کام کی جگہ پر تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سکھی کی تعیناتی سے ایک عورت کو گرام پنچایت سطح پر ملازمت ملے گی۔ بی سی سکھی پنچایت بھون سے کام کریں گی ۔ اس سے گاو ¿ں کے لوگوں کو بینک سے متعلق سہولیات حاصل ہوں گی۔
غور طلب ہے کہ آج یہاں وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقدہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کو باور کرایا گیا کہ بی سی سکھی کی حیثیت سے 58 ہزار خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے کمشنر برائے انفراسٹرکچر وصنعتی ترقیات کو ہدایت دی کہ وہ 'اترپردیش کامگار و مزدور (روزگار) کمیشن کی سفارشات اور ہدایات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مزدوروں /کامگاروں کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع وضع کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے اس کمیشن کی تشکیل کی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کارکنوں /مزدوروں کے سماجی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ جس طرح ریاست میں کووڈ 19 جیسے عالمی وبا کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اسی طرح ایکشن پلان کے تحت مزدوروں /کامگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے سبھی متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریونیو کی وصولی میں اضافہ کے لئے ایکشن پلان کے مطابق کارروائی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو کی وصولی کی نگرانی حکومتی سطح اور ضلع سطح پر کی جائے۔ انہوں نے جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی ہے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیر مملکت برائے طبی تعلیم جناب سندیپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر برائے انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای اور اطلاعات جنابب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری شہری ترقیات جناب دیپک کمار ، پرنسپل سکریٹری غذاءو رسد محترمہ وینا کماری مینا ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔