علی گڑھ: اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر علی اطہر (شعبہ ¿ تاریخ، اے ایم یو) کی دو کتابوں کا اجراءکیا۔ ایک کتاب کا نام ہے: : Ideas, Traditions and Cultural Values Medieval India ، اور دوسری کتا ب ہے:
Socio-Cultural and Technological Development in Medieval India ۔ پہلی کتاب میں عہد وسطیٰ کے کشمیر، کماو ¿ں، دکن اور اودھ خطہ پر نئی تحقیق کی روشنی میں گفتگو کی گئی ہے، جب کہ دوسری کتاب میں عہد وسطیٰ کے ہندوستان میں انتظامیہ، ثقافت، سائنس و ٹکنالوجی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں فارسی اور یوروپی مآخذ پر بھی ایک باب شامل ہے۔
کتابوں کے اجراءکے موقع پر پروفیسر افضال خاں اور ڈاکٹر محمد نفیس بھی موجود تھے، جن کے تحقیقی مقالے دونوں مجموعوں میں شامل ہیں۔