مانو میں جسمانی صحت اور یوگا پرآج ویبینار

 



حیدرآباد، 4 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ڈائرکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام 5 نومبر 2020 کو دوپہر 2 بجے سے شام 5:30 بجے تک ایک روزہ قومی ویبنار ”وبائی صورتحال کے دوران جسمانی صحت اور یوگا کی اہمیت“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروفیسر ابوالکلام ، ڈائرکٹر ، نظامت فاصلاتی تعلیم اور صدر نشین اسپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی کے بموجب پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار انچارج شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر کے وی راجہ شیکھر ، یونیورسٹی آف حیدرآباد ؛ڈاکٹر ارون کمار ساو ¿ ، ڈی ایچ جی یو ، ساگر ، مدھیہ پردیش ؛ ڈاکٹر ریتو شرما، ایڈیٹر ان چیف، بیئنگ مائنڈفُل، بھوپال ؛ ڈاکٹر وجے کمار سنگھ ، ڈی ایس وی وی، ہریدوار مخاطب کریں گے۔ویبنار کے اختتام پر فیڈ بیک فارم پُر کرنے والے شرکاءکو ای - سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ویبنار کا رجسٹریشن https://forms.gle/rHQZKhCaNzYwB7et6 لنک پر کیا جاسکتا ہے۔ یہ ویبنار اسٹریم یارڈ کے توسط سے IMC، MANUU یوٹیوب چینل کے لنک https://www.youtube.com/watch?v=6t2K3tbSwtY پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر اشوینی، اسوسیئٹ پروفیسر ، شعبہ تعلیم و تربیت ویبینار کوآرڈینیٹر اور ڈاکٹر اے کلیم اللہ ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، ڈی پی ای اینڈ اسپورٹس، کنوینر ہیں۔



جدید تر اس سے پرانی