وزیر اعلیٰ نے بدری ناتھ دھام میں سیاح رہائش گاہ کا سنگ بنیاد رکھا



 سیاح رہائش گاہ کی تعمیرایک ایکڑ اراضی پر 11.09کروڑ روپیہ سے کرائی جائے گی
لکھنو 
 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اتراکھنڈ کے بدری ناتھ دھام میں سیاح رہائش گاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب تریویندر سنگھ راوت بھی موجود تھے۔ سیاح رہائش گاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سیاح رہائش گاہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بدری ناتھ دھام آنے والے ریاست کے عقیدت مندوں کو سہولت حاصل ہوگی۔
غور طلب ہے کہ سیاح رہائش گاہ بدری ناتھ کی تعمیرایک ایکڑ اراضی میں 11.09 کروڑ روپے کی لاگت سے اترپردیش ریاستی ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ گرائی جائے گی۔ اترپردیش اسٹیٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کو اس پروجیکٹ کاکار گزار ادارہ نامزد کیا گیا ہے۔ سیاح رہائش گاہ میں 40 مہمان خانے تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ سبھی ڈبل بیڈ روم ہوں گے۔ اس کے علاوہ 22 ملازمین کے لئے ایک ڈارمیٹری بھی بنائی جائے گی۔
سیاح رہائش گاہ کی عمارت مقامی گڑھوالی طرز تعمیر کی بنائی جائے گی۔ اس تین منزلہ عمارت کا ڈیزائن کچھ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ جس سے سورج کی بھرپور روشنی حاصل ہو اور انسولیشن بھی ممکن ہے۔ ہیٹ کنزرویشن کے لئے بائیلر اور ہیٹ پمپ کا بندوبست کیا جائے گا۔ یہ ایک انڈر ڈیکنگ عمارت ہوگی ، تاکہ برف کی ٹھنڈک کا اثر اندر نہ آئے۔ اس کے علاوہ اندرونی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈبل گلیزنگ ونڈو تیار کی جائے گی۔ اس عمارت کو زون 05 پیمانے کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی