اُردو یونیورسٹی میں عملی تحقیق پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ

 



حیدرآباد، مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ٔ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)اور ڈین،ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام عملی تحقیق پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ 23 تا 27 نومبر 2 تا 4 بجے دن منعقد ہونے والے ورکشاپ میں اردو ذریعہ تعلیم سے منسلک اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس استفادہ کر سکتے ہیں۔ ورکشاپ میں رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے اور روزانہ شریک ہو نے والوں کو ای۔ سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ورکشاپ کے دوران مختلف ماہرین عملی تحقیق پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کلاس روم کے تدریسی مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں ماہرین، عملی تحقیق کی تفہیم،اہمیت و افادیت، سائنس،سماجی علوم اور زبانوں کی تدریس میں عملی تحقیق کے اطلاق پر اظہار خیال کریں گے۔ ورکشاپ شیخ الجامعہ (کار گزار )پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کی سر پرستی میں اور رجسٹرار (کار گزار) پروفیسر صدیقی محمد محمود کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی ،ڈائرکٹر، سی پی ڈی یو ایم ٹی اور پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی، ڈین ،ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی نے اردو میڈیم اساتذہ اور ریسرچ اسکالروں سے ورکشاپ سے خاطر خواہ استفادہ کر نے کی خواہش کی ہے۔مزید تفصیل کے لیے ڈاکٹر وقار النسائ، پروگرام کوآرڈینیٹر (9247586963)، مصباح انظر (9948412484) اور ڈاکٹر محمد اکبر (8373984391) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ شرکت سے دلچسپی رکھنے والے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس https://forms.gle/pDecBbad7gbil.Quo6 پر آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی