دھان خریداری سے کاشت کار مستفید ہو رہے ہیں

 




پرالی کے استعمال کے لئے جدید تجربات کو فروغ دیا جائے
لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سہارا قیمت اسکیم کے تحت کسانوں سے کی جا رہی دھان خریداری سے پوری ریاست میں کثیر تعداد میں کسان مستفید ہورہے ہیں۔ اس کام کواسی طرح موثر طریقہ سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی پیداوار کی ادائیگی 72 گھنٹوں کے اندر کردی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشتکاروں کوپرالی جلانے سے ہونے والی آلودگی کے منفی اثرات کے سلسلہ میں مسلسل بیدار کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ اس سلسلے میں کاشتکاروں کے لئے بیداری پروگرام منعقد کریں۔ پرالی جلانے سے ماحولیات کو ہونے والے نقصانات کے بارے میںکاشتکاروں کو بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ پرالی جلانے کی کارروائی پر کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی بداخلاقی یا استحصال نہ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرالی کے استعمال کے لئے جدید تجربات کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ پرالی سے بائیو فیول / بجلی تیارکرنے کے سلسلہ میںقبل میں منظور / متفقہ پروجیکٹ کا جائزہ لے کر پرالی کی پیداوارکے استعمال میں اضافہ کیا جائے۔ اس سے کسانوں کو پرالی سے رقم ملے گی اور پرالی کا بہتر استعمال بھی ہوگا ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں معاون ثابت ہوگا دوسری طرف اس سے آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے بائیو فیول کو فروغ دینے کے لئے دلچسپی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔



 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی