وزیر اعلیٰ کی سردی کے پیش نظر سبھی رین بسیروں پر ضروری سہولیات مہیا کرانے کی ہدایت

 



لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سردی کے مد نظرسبھی رین بسیروں کو ضروری سہولیات مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس / پولیس سپرنٹنڈنٹ ، چیف ڈیولپمنٹ افسر ،سبھی سب ڈویڑنل افسر سمیت اعلی افسران کو اس علاقے کا دورہ کر یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص کھلے میں نہ سوئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ رین بسیروں میں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ان کا استعمال ضرورت مند کریں۔ رین بسیروں میں حفاظت کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں۔ رین بسیروں میں کووڈ 19 کے پروٹوکال پر عمل یقینی بنایا جائے ۔ رین بسیروں میں سوشل ڈسٹنسنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
 یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک ریاست کے مختلف اضلاع میں 984 رین بسیرے قائم ہوچکے ہیں اور پورٹل پر ان کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔ 616 رین بسیروں کی جی پی ایس لوکیشن کی میپنگ کی گئی ہے۔ رضاکاراداروں کے ذریعہ 49رین بسیرے قائم کئے گئے ہےں۔
واضح ہو کہ سرد لہر سے بچنے کے لئے کسی بھی شخص کے ذریعہ قریبی رین بسیرے کو آسانی سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔اس کے لئے اس سال پہلی بار رین بسیرے کی تفصیلات آن لائن کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ رین بسیروں کی جیو ٹیگنگ کے ساتھ ساتھ اس کو گوگل میپ پر بھی درج کیا جارہاہے۔






ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی