علی گڑھ تحریک اور سرسید احمد خاں کی حیات و خدمات پر مبنی دو کتابوں کا اجرائ



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صدی تقریبات کے تحت علی گڑھ تحریک اور سرسید احمد خاں علیہ الرحمہ کی حیات و خدمات پر مبنی دو خاص کتابوں کا اجراءاے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے کیا۔ ”اے ایم یو: دَ فاو¿نٹ آف مسلم ریناساں“ ، ترتیب و تدوین از محمد حارث بن منصور اور ”علی گڑھ مسلم یونیورسٹی : مرکز علم و دانش“ ، ترتیب و تدوین از یاسر علی خاں کا اجراءایک سادہ تقریب میں عمل میں آیا۔ دونوں کتابوں میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا پیغام، رجسٹرار مسٹر عبدالحمید کا تحریر کردہ مقدمہ اور پروفیسر اے آر قدوائی کے ابتدائی کلمات شامل ہیں۔ کتاب کے اجراءکے موقع پر پروفیسر اے آر قدوائی اور ڈاکٹر فائزہ عباسی موجود تھے۔ 

انگریزی کتاب ”اے ایم یو: دَ فاو¿نٹ آف مسلم ریناساں“ میں جو مضامین شامل ہیں ان کے عنوانات ہیں: اے گلوریئس جرنی آف ہنڈریڈ ایئرس (محمد حارث بن منصور)، اسٹوری آف گلوری (اسد بن سادات)، ویمنس ایجوکیشن (رقیہ فاطمہ)، بلیسنگس آف الما میٹر (خنسہ سندس)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (نمرہ احمد)، دَ لینڈ آف یونِک کلچر اینڈ ٹریڈیشنس (احمد زید)، فرام اے ڈریم ٹو اے ریئلٹی (صدام شیخ)، اے ٹرانزیشنل جرنی ٹووارڈس اِنلائٹنمنٹ (محمد فیروز احمد)، دَ پاور ہاو¿س آف اویئرنیس (اریبہ شبیر)، کو آرکیٹیکٹ آف اے ڈریم (محمد حسان خاں)، ڈان آف سبسٹینشیئل ریناساں (تراب حسین)، سِگنیفیکنس آف سرسیدس انٹرفیتھ آئیڈیاز اِن ٹوڈیز ورلڈ (عبدالصبور قدوائی)، سرسید: اے کرسمیٹیک پالیٹیشیئن (عمر شبیر احسن)، اور ری اِنکارنیشن آف سرسیدس آئیڈئیاز اِن ٹوینٹی فرسٹ سنچری (یاسر احمد)۔ 

”علی گڑھ مسلم یونیورسٹی : مرکز علم و دانش“ میں شامل مضامین کے عنوانات ہیں: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا سو سالہ سفر (یاسر علی خاں)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی کہانی ممتاز عمارتوں کی زبانی (محمد رضوان انصاری)، تعلیم نسواں (ثنا ناز)، مادرِ درسگاہ کی نوازشیں (سدرہ خاں)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین (محمد نعمان)، علی گڑھ تحریک: خواب سے حقیقت تک (ندیم علی)، طلوع صبح نو کا ایک روشن باب (فرخ لودی)، صاحبانِ کارواں (ابوبکر ایم)، یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لئے (داو¿د بیگ)، داستان اہل جنوں (محمد فیض)، سرسید کی سیاسی فکر (آصف افسر صدیقی)، اور ایسا کچھ کرکے چلو یہاں کہ بہت یاد رہو (محمد حارث بن منصور)۔


رضاکاروں کے نام پوشیدہ رکھے جائیں گے

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلہ کے ٹرائل کے لئے بطور رضاکار رجسٹریشن کرانے والے افراد کی شناخت، رازداری سے متعلق سپریم کورٹ و ہائی کورٹوں کے فیصلوں اور طبی اخلاقیات کے پیش نظر پوشیدہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں آئی سی ایم آر اور بھارت بایوٹیک کے اشتراک سے کورونا ویکسین کا ٹرائل ہورہا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی