اے ایم یو کے 55طلبہ کو بین الاقوامی کمپنیوں نے ملازمت کے لئے منتخب کیا
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے 55طلبہ کو بین الاقوامی کمپنیوں میں ملازمت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ افسر ایم فرحان سعید نے بتایا کہ اپریل 2020ءسے اب تک کمپیوٹر سائنس، مینجمنٹ، بیسک سائنس اور دیگر شعبہ جات کے 55 طلبہ کو اسٹیپنگ کلاو¿ڈ، آر این ایف ٹکنالوجیز، جیو پلیٹ فارمس، اوپٹم، کینی ایلے ٹیک، ہیکسا ویو، تیجس نیٹ ورکس، اُتساین موٹرس، جیپ ڈیک انفراٹیک، ریلائنس جیو، دھام پور شکر مل اور ورچوسا کنسلٹنگ سروسیز جیسی کمپنیوں نے منتخب کیا ہے۔ یہ انتخاب آن لائن ٹسٹ اور ویڈیو انٹرویو کے ذریعہ عمل میں آیا۔
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹرڈسپلنری بایو ٹکنالوجی یونٹ کی جانب سے اینٹی بایوٹکس بیداری ہفتہ کے تحت اینٹی مائیکروبیئل مدافعت پر ایک بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔
کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے مشہور سائنسداں پروفیسر پیٹرک نورڈمین (سربراہ، شعبہ¿ میڈیسن و مالیکیولر بایولوجی، یونیورسٹی آف فری بور، سوئزرلینڈ) نے کہا کہ مدافعتی بیکٹریا کی افزائش ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور چین میں سب سے زیادہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر اس پر جلد قابو نہ پایا گیا تو آئندہ چند برسوں میں ایک اور نئی وبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اپنے صدارتی خطبہ میں پروفیسر وسیم احمد (ڈین، فیکلٹی آف لائف سائنس) نے کہاکہ اینٹی بایوٹک کا زیادہ استعمال مضر ہے، اس پر توجہ دئے جانے کی ضرورت ہے۔
انٹرڈسپلنری بایو ٹکنالوجی یونٹ کے کوآرڈنیٹر اور ویبینار کے کنوینر پروفیسر اسد اللہ خاں نے خطبہ¿ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بایو ٹکنالوجی یونٹ کی جانب سے گزشتہ دس مہینوں میں یہ تیسرا ویبینار ہے اور بایوٹکنالوجی شعبہ کے طلبہ ممتاز قومی سائنسی تجربہ گاہوں اور بین الاقوامی اداروں سے وابستہ ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر الے سنڈرا پیکریلی (یونیورسٹی آف ایل اقیلا، اٹلی) نے اینٹی مائیکروبیئل مدافعت کے مالیکیولر ڈائیگنوسٹکس پر گفتگو کی۔ ویبینار میں اٹلی، بحرین، پرتگال، ملیشیا، برطانیہ اور دیگر حصوں سے لوگوں نے شرکت کی۔ پروفیسر وسیم اے صدیقی نے اظہار تشکر کیا، جب کہ نظامت فرحین اختر نے کی۔