*ثناء خان اور مفتی انس کے نکاح پر مذاق کی محفلیں*



مفتی انور خان سرگروہ‌
عام حالات میں شرفاء یا مشاہیر کے یہاں جب کوئی ہم نفس اور ہم مزاج  شادی کے رشتے میں جڑتا ہے تو اسے سراہا جاتا ہے، مگر ہاں سوشل میڈیا پر کچھ ٹھیکرے ضرور ایسے ہوتے ہیں جو بےپیندے کے لوٹے میں کھنکتے رہتے ہیں، اور بات بےبات لوگوں کو اپنے سطحی ذہن اور دریدہ دہن سے مجروح کرتے رہتے ہیں، یہ بےکار کے ٹرولز جوڑوں کی ذاتی زندگی میں اسی طرح دخل دینے کی کوشش کرتے ہیں جسطرح کوٹھی سے کوسوں دور کھڑے کلابیب چیختے چلاتے ہیں، حالانکہ ان کی آواز سنی سنائی نہیں جاتی ہے، اور کھڑکی کے کواڑوں کو بند کرکے موذیوں کو نظرانداز کردیا جاتا ہے. 
مفتی انس اور ثناء خان کا نکاح ان کا نجی معاملہ ہے، ناحق ان پر فقرے یا پھبتی کسنے والے درخورِ اعتناء نہیں ہونے چاہئیں، ان کی بدزبانی روزافزوں ہے، یہ لوگ دبیز چمڑی کے ہوتے ہیں، دوسروں کے معاملات میں سرعام دخل دینے کی جو عادت ان کے اندر ہے وہ یقیناً انہیں ان کے روایتی ورثے میں ملی ہوگی، ورنہ شرفاء ایسی غلیظ پوسٹیں کیونکر کرنے لگے؟


فاضل: جامعہ اسلامیہ ڈابھیل، گجرات



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی