کوئی عنوان نہیں

 



کووڈ ۹۱ سے بچاو¿ کی احتیاطی تدابیر اور پوسٹربنانے کے مقابلے کا انعقاد


لکھنو¿: اکادمی آف ماس کمیونیکیشن (واقع قیصر باغ، لکھنو¿) کے زیر اہتمام ”کورونا وائرس سے بچاو¿ کی احتیاطی تدابیر“ کے عنوان کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پراکادمی کے سکریٹری محسن خان نے کہا ”کہ یہ ایک عالمی مہلک وبا ہے۔لہذا اس سے محفوظ رہنے کے لئے اختیاطی تدابیر ضروری ہیں۔غیر ضروری کاموں کے لئے باہر جانے کے بجائے گھروں میں رہ کر ایسے تعمیری کام کریں جس سے آپ کو اپنی صلاحیتوں کا اندازہ ہو سکے اور آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا ہو۔آپ مضامین لکھ سکتے ہیں۔ پینٹنگز بنا سکتے ہیں اور دلچسپ کارآمد کتابوں کا مطالعہ کرکے خوشگوار وقت گزار سکتے ہیں۔ڈاکٹر خورشید جہاں نے اس وبا سے بچنے کے طریقے بتائے ماسک لگانے اور صفائی قائم کرنے پے زور دیا۔ پروگرام میںمسرت خان، ضیاءالرحمن، عمیر ندوی، رو¿ف خان نے بھی کووڈ۹۱ عالمی وبا سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر بتا ئیں ۔پروگرام میںگرافک ڈیزائن کے طلباءکی مذکورہ عنوان پر بنائی گئے پوسٹر مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں زویریا خانم کو اول، ایمن افغن کو دوم اور ثناءکو سوم انعام سے نوازا گیا۔تقریب میںتمام کے طلباءو اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

یہ اطلاع شری آشیش شکلا(7905816287) نے دی ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی