اتحاد ویکجہتی کےعلمبردار تھے مولانا کلب صادق : مولاناسیف عبا س

 




لکھن غفران مآب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تعزیتی جلسہ مولانا سیف عباس  کی صدارت میں منعقد ہوا۔جلسہ کا آغاز مولانا تصور حسین کی تلا وت کلام ربانی سے ہوا ۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سیف عبا س نقوی نے کہاکہ افراد خاندان اجتھا د کے سرپرست عم محترم مولانا کلب صادق صاحب اتحاد و یکجہتی کے علمبردار تھے ۔ مرحوم نے انسانیت ، اتحاد اور محبت کا پیغام سماج کے ہر طبقہ کو دیا اور ہمیشہ سماج کے ہر طبقہ کو جو ڑنے میں کوشاں رہے۔ حکیم امت کی ذات صفات حسنہ کا ایک سمندر تھی جس کو بیان کیا جانا محال ہے ۔ یتیموں کی سرپرستی کہا جائے ، غربا کی کفالت ، بیمار کی معالجت ، علم کی اشاعت ایسے کارہائے نمایاں ہیں جو اظہر من الشمس ہیں ۔
مولانا سیف عبا س نقوی نے کہا کہ حکیم امت کی رحلت پوری امت کے لیے خسارہ تو ہے لیکن میرا ایک ذاتی بہت بڑا نقصان ہے چونکہ اکثر مو اقع پر ہم نے ان سے مشورہ بھی کیا ہے اور انہوں نے ہماری سرپرستی بھی فرمائی ہے ۔ اپریل 2018کے پہلے ہفتہ میں غفران مآب فاؤنڈیشن کی جانب سے جناب غفران مآب کی تاریخ وفات کی مناسب سے جناب غفران مآب ؒ کی دیسہ کی مجلس کو علا لت کے باوجود امام باڑہ جنت مآب خطاب کرنے تشریف لائے تھے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس مجلس کے بعد شاید ایک یا دو مجلسیں پڑھی ہوگی کیونکہ عم محترم اس کے شدید علیل ہو گئے تھے ۔میں نے بچپن سے لیکر اب تک ان سے جب بھی ملاقات کی ہمیشہ وہی محبت و شفقت نظر آئی جو میں اپنی کمسنی سے ان سے پاتا تھا۔
حکیم امت نے ہمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ علم کے فروغ اور اتحاد کے لیے ہمیشہ کوشش کرتے رہنا میں سمجھتا ہوں کہ جو بھی شخص ان کو خراج عقید پیش کرنا چاہتا ہے وہ ان کی دونوں باتوں پر عمل کرنے کوشش کرے ۔  
آخر میں مولانا سیف عباس نےبارگاہ رب کریم حکیم امت مولانا کلب صادق مرحوم کو جوار معصومینؑ میں جگہ عنایت فرمائے اور اہل و عیال کو صبر کرنے کی قوت عطا فرمائے ۔ پروگرام میں مولانا نفیس اختر ، مولانا محمد مشرقین ، مولانا مر زا واحد ، مولانا محمد رضا ، مولانا جمال کا ظمی ، مولاناناصر وغیرہ موجود تھے




 ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی