لکھنو¿۔ ڈاکٹر کلب صادق کی وفات پر مولاناخالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو¿ نے درج ذیل تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
فخر ملت جعفریہ، دور حاضر کے معروف دانش ور ، اتحاد بین المسلمین کے علم بردار، شہر کے تاریخی خاندان اجتہاد کے نام ورفرد اور اپنی گراں قدر تعلیمی اور سماجی خدمات کے لیے مشہور ڈاکٹر کلب صادق کی وفات بلاشبہ ایک بڑا حادثہ ہے۔
علمائے فرنگی محل سے ان کا گہرا تعلق تھا۔ وہ دیگر مسالک اور مذاہب میں بھی بہت مقبول تھے۔
مسلمانان ہند کے اتحادکے مثالی ادارے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر کی حیثیت سے ان کی اہم خدمات یاد گار ہیں۔ اسی طرح معاشرے میں قومی یک جہتی اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں بھی ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
ہم ان کے پس ماندگان کو دلی تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔