دھان خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو: وزیر اعلیٰ

 



لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کاشتکاروں کو دھان خریداری مراکز پر اپنی پیداوار فروخت کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دھان خریداری کے عمل کی نگرانی کریں اور خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کریں۔ انہوں نے بندیل کھنڈ علاقے کے کسانوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ مونگ پھلی کی فصل کی مناسب قیمت یقینی بنانے کے لئے سبھی ضروری اقدامات کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آلو ، پیاز سمیت دیگرضروری اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں پر ملے۔ اس سلسلے میں سبھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمع خوروں کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی