حیران کن : 52 سالہ شخص کے پیٹ سے نکلا کلو کا ٹیومر

 



جواہر لعل نہر و میڈیکل کالج میں 54سالہ شخص کے پیٹ کا آپریشن کرکے 24کلو کا ٹیومر نکالا گیا

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں 54 سالہ ایک شخص کے پیٹ سے چوبیس کلو کا ٹیومر آپریشن کرکے نکالا گیا۔ سرجری شعبہ کے پروفیسر سید حسن حارث کی نگرانی میں ڈاکٹر شہباز حبیب فریدی کی قیادت میں سرجنوں کی ٹیم نے یہ آپریشن کیا۔ 

علی گڑھ کے چھرّا کے رہنے والے سیتارام کے پیٹ میں تقریباً ڈیڑھ سال سے تکلیف تھی ۔ پروفیسر حسن حارث نے بتایا کہ سیتارام نے اترپردیش اور دہلی کے مختلف اسپتالوں میں دکھایا مگر اسے مناسب علاج نہیں مل پایا۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں فیس زیادہ تھی اور دیگر صحت مراکز میں کووِڈ کی وبا کی وجہ سے اس کا علاج نہیں ہوپارہا تھا۔ 

ڈاکٹر شہباز حبیب فریدی نے کہاکہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج آنے پر اس کی سرجری سے قبل کی جانچیں ہوئیں ، جس میں پتہ چلا کہ آپریشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ ایک پیچیدہ سرجری تھی جس میں خطرہ بھی تھا کیونکہ پیٹ کے کئی حصوں کو ٹیومر اپنی زد میں لے چکا تھا۔ 

ڈاکٹر حبیب فریدی کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر عاکف فریدی، ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر سوسانتا، ڈاکٹر نوحا اور ڈاکٹر ہرشت نے چار گھنٹے میں اس آپریشن کو انجام دیا، جب کہ ڈاکٹر فرح نسرین نے انستھیسیا دیا۔ ڈاکٹر حبیب فریدی نے کہاکہ ٹیومر کے نمونے کی پیتھالوجیکل جانچ پروفیسر محبوب حسن اور ڈاکٹر بشریٰ صدیقی کررہے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد مریض کو اسپتال سے رخصت کردیا جائے گا۔ 

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ مریضوں میں عموماً اتنا بڑا ٹیومر نہیں ہوتا ہے اور ڈاکٹروں نے تمام پیچیدگیوں کے باوجود اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے سرجن کووِڈ 19کی وبا کے باوجود متعدد پیچیدہ آپریشن کرچکے ہیں ، حالانکہ ملک کے زیادہ تر اسپتالوں میں وبا سے سرجریاں متاثر ہوئی ہیں۔

پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن)، پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، جے این میڈیکل کالج) اور پروفیسر سید امجد علی رضوی (صدر، شعبہ¿ سرجری) نے ڈاکٹروں کو ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور مریض کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی