پروفیسر نفیس احمد انصاری نے ویبینار میں کلیدی خطبہ پیش کیا

 


علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے سنٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن لرننگ کے ڈائرکٹر پروفیسر نفیس احمد انصاری کو نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن (این سی ٹی ای)، حکومت ہند کی جانب سے ویبینار بعنوان ’تدریس میں قومی پیشہ ورانہ معیارات‘ میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔ 

انھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ایک اہم دستاویز ہے جس سے ملک میں تعلیم کو نئی سمت ملے گی ۔ اس میں سماجی و معاشی صورت حال کا خیال رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے حسب ضرورت اصول وضع کئے گئے ہیں جو ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔ پالیسی کے مطابق جی ڈی پی کا 6فیصد تعلیم پر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے جو بہت خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو صنعتی اداروں سے اشتراک کرنا ہوگا تاکہ تعلیمی پالیسی کی منشا پوری ہوسکے۔ 

پروفیسر انصاری نے مزید کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی کے اہداف کا وقتاً فوقتاً تجزیہ کیا جانا چاہئے تاکہ نفاذکی کیفیت کا علم ہوسکے ۔ انھوں نے اساتذہ کی معقول تربیت پر بھی زور دیا۔ ویبینار کی ابتدا میں این سی ٹی ای کے علاقائی ڈائرکٹر ڈاکٹر انل کمار شرما نے موضوع کا تعارف کرایا۔ 


 شعبہ¿ لسانیات کی جانب سے ویب ٹاک 26نومبر کو

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ¿ لسانیات کی جانب سے آئندہ 26نومبر کو ایک ویب ٹاک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی آف کیپ ٹاو¿ن کے پروفیسر ایمریٹس راجند مستھری ”بھوجپوری-ہندی بولنے والے بیرون ملک آباد غیرمقیم ہندوستانی ، ایک صدی قبل اور آج“ موضوع پر دوپہر 2:30 بجے اپنا خطبہ پیش کریں گے۔ 

ویب ٹاک میں بنیادی طور سے برطانوی دور میں ہندوستان کے شمال مشرق اور جنوب سے مزدوروں کی منتقلی اور فجی سے لے کر سری نام تک کے علاقہ میں ان کی بول چال میں آنے والی تبدیلیوں پر گفتگو کی جائے گی۔ اس بات پر بھی گفتگو ہوگی کہ آج کے دور میں بہار کی عام بول چال کی زبان اور بیرون ملک آباد غیرمقیم ہندوستانیوں کی زبان میں اصطلاحات و الفاظ میں کیا مماثلت پائی جاتی ہے۔ صدر شعبہ پروفیسر ایم جے وارثی نے بتایا کہ https://meet.google.com/qbu-djyw-fdk کے ذریعہ ویب ٹاک میں حصہ لیا جاسکتا ہے۔ ویب ٹاک آرگنائزنگ کمیٹی میں پروفیسر ایس امتیاز حسنین، مسعود علی بیگ اور ڈاکٹر سعدیہ ایچ حسن شامل ہیں۔ 





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی