علی گڑھ: آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفےسر طارق منصور نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم سے ان کا گہرا تعلق تھا اور ان کے شناساﺅں مےں ہونا ان کے لےے اعزاز کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ان کی گہری وابستگی تھی اور ان کے انتقال سے معاشرے مےں ایک خلا پےد ا ہو گےا ہے جس کی تلافی مشکل ہے۔
پروفےسر منصور نے مولانا کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت مےں وہ ان کے ساتھ ہےں۔
دینےات فےکلٹی کے سابق ڈین پروفےسرسےد علی محمد نقوی نے مولانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب صادق نے اے ایم یو سے عربی مےںاےم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ اے ایم یو کورٹ کے ممبر بھی رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کلب صادق نے ہمےشہ فرقہ وارانہ اتحاد اور تعلیم کی توسیع پر زور دیا اور معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمےان ان کی بڑی قدر و منزلت تھی