وزیر اعلیٰ نے افسران کو دھان خریداری عمل کی مانٹرنگ اور خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کرنے کی ہدایت دی
ضلع مجسٹریٹ اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ سی یوجی
نمبر والا فون اپنے پاس رکھیںاور وقت دفتر آئیں
لکھنو
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو دھان خریداری عمل کی مانیٹرنگ اور خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ دھان خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کاشتکاروں کو پیداوار کی ادائیگی 72 گھنٹوں میں ہوجائے۔
وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پرائمری اسکولوں کے طلبا کو مفت سویٹر کی تقسیم وقت سے کر دی جائے۔ یہ بھی یقینی بنانا جائے کہ یہ سویٹر معیاری ہوں۔
وزیر اعلی نے سرکاری دفاتر میں سبھی ملازمین کی وقت سے حاضری پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع ، تحصیل اور بلاک سطح کے دفاتر میں افسران اور ملازمین وقت سے حاضر ہوں۔ انہوں نے دفاتر میں ملازمین کی وقت سے حاضری کی تصدیق کے لئے اچانک معائنہ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سبھی ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس / سپرنٹنڈنٹ پولیس اپنا سی یو جی نمبر والا فون اپنے پاس رکھیں اور وقت پر دفتر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ہدایات کی تعمیل کی تصدیق ریاستی ہیڈ کوارٹر سطح سے کی جائے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، زرعی پیداوار کمشنرجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای اور اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج ودیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمارسمیت دیگرسینئر افسران موجود تھے۔