اے ایم یو کے لائبریری و انفارمیشن سائنس شعبہ کی جانب سے لیکچر سیریز کا انعقاد

 




علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لائبریری و انفارمیشن سائنس شعبہ نے یونیورسٹی صدی تقریبات کے تحت لیکچر سیریز کا انعقاد کیا۔ اسی کڑی میں ’اکیڈمی رائٹنگ اور کوالٹی ریسرچ‘ کے موضوع پر ایک خصوصی آن لائن لیکچر بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر بھاسکر مکھرجی نے دیا، جس میں انھوں نے معیاری تحقیق کے تمام پہلوو¿ں پر گفتگو کی۔ انھوں نے کہاکہ اوریجنل آئیڈیا سے تحقیق کے نئے در و بام کھلتے ہیں اور ذخیرہ¿ علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی سے تحقیق کے قدر کا تعین ہوتا ہے۔ 

اس سے قبل لیکچر سیریز کے کنوینر اور صدر شعبہ ڈاکٹر ایم معصوم رضا نے خطبہ¿ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحقیق میں ایمانداری اور بلند معیار آج کے مقابلہ جاتی دور میں شناخت کی ضمانت ہے۔ 

لیکچر سیریز کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر مزمل مشتاق نے بتایا کہ آن لائن لیکچر میں شرکت کے لئے 460 سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ سیریز کے تحت لائبریری و انفارمیشن سائنس کے الگ الگ موضوعات پر اب تک متعدد ماہرین 16خطبات پیش کرچکے ہیں اور مزید خطبات اور ورکشاپ کا اہتمام آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی