جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج دستور ہند کو اپنانے کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر متعدد پروگراموں کا انعقاد کرکے یوم آئین منایا جس میں مقدمہ قانون اساسی کا مطالعہ شامل تھا۔
ڈاکٹر ناظم حسین جعفری ، رجسٹرار ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مرکزی انتظامی بلاک کے لان میں منعقدہ ایک تقریب میں اساتذہ ، افسران اور یونیورسٹی کے دیگر عملے کے ممبران کے بعد مقدمہ دستور اساسی پڑھ کر سنایا ۔
یہ پروگرام یونیورسٹی کے مرکزی انتظامی بلاک کے لان میں منعقد کیا گیا ، جہاں وسیع میدان میں کووڈ - 19 کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر سوشل ڈسٹینسنگ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے اندر بھی کئی پروگرام منعقد کئے گئے جن میں مشیر فاطمہ نرسری اسکول کے ننھے منے بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اس کے ذریعے آئین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ یہ پلے کارڈ بچوں نے اپنے اساتذہ کو آن لائن ارسال کیا تھا ۔ جسے انھوں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ۔